کھانا خزانہ: پنجابی مصالحہ چانپ

کھانا خزانہ: پنجابی مصالحہ چانپ

اجزا:

مٹن چانپ: دس عدد 

پیاز(درمیانی): دو عدد 

ٹماٹر:آدھا کلو 

دہی: ایک سے ڈیڑھ کپ 

پسا ہوا بُھنا زیرہ: ایک چائے کا چمچہ

پسی ہوئی سرخ مرچ: ایک کھانے کا چمچہ

گرم مسالا: دو چائے کے چمچے

لیموں کا رس: دو کھانے کے چمچے

تازہ ہرا دھنیا: تین کھانے کے چمچے

نمک: ایک سے ڈیڑھ چائے کا چمچہ

ادرک لہسن کا آمیزہ یا پیسٹ: دو سے ڈھائی کھانے کا چمچے

تیل: حسب ضرورت 

ترکیب:

ایک گہرے پیندے کی کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ پھر اس میں مٹن چانپ، ٹماٹر، باریک کٹی پیاز، لال مرچ، دہی، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ جب آبال آنے لگے تو کڑاہی کو ڈھک دیں۔ آنچ ہلکی کردیں اور لگ بھگ پچاس منٹ تک پکائیں،یہاں تک کہ چانپ کے گلنے میں معمولی سی کسر رہ جائے۔ اب اس میں اوپر سے پسا ہوا زیرہ ڈال دیں اور مزید دس سے پندرہ منٹ تک پکنے دیں۔ اس عرصے میں گوشت اچھی طرح گل جائے گا اور شوربہ گاڑھا ہوجائے گا۔ آخر میں گرم مسالا اور لیموں کا رس شامل کرلیں اور ہرے دھنیے سے سجا کر نان اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔