کھانا خزانہ: مہارانی ران

کھانا خزانہ: مہارانی ران

اجزا:

بکرے کی ران: ایک سے ڈیڑھ کلو 

کچا پپیتا: ایک کھانے کا چمچہ 

دہی:  ڈیڑھ کپ 

ادرک لہسن کاپیسٹ: دوکھانے کے چمچے 

کھویا: آدھا کپ 

گرین چلی گارلک سوس: دو کھانے کے چمچے 

تلی اور پسی پیاز: چارکھانے کے چمچے 

چھلے اور بھنے بادام: ایک کھانے کا چمچہ 

نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچہ 

پسادھنیا: ڈیرھ چائے کا چمچہ 

بھنا اور پسازیرہ: ایک 1چائے کا چمچہ 

گرم مسالا: ایک چائے کا چمچہ 

پسی جائفل: چوتھائی چائے کا چمچہ 

پسی جاوتری: نصف چائے کا چمچہ 

پسی ہری الائچی: چوتھائی چائے کا چمچہ 

فریش کریم: نصف کپ 

اْبلے انڈے: دو عدد 

فرنچ فرائز: پیش کرنے کے لیے 

ثابت چھلے اور تلے ہوئے بادام : پندرہ عدد 

ترکیب: 

کچا پپیتا ، دہی ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کھویا ، گرین چلی گارلک سوس ، تلی اور پسی پیاز ، چھلے اور بھنے بادام، نمک، پسی لال مرچ، پسادھنیا ، جائفل، جاوتری اور پسی ہری الائچی کو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔ ایک پیسٹ سا بن جائے گا۔ اس میں سے آدھا یا دو تہائی پیسٹ بکرے کی ران پر اچھی طرح لگا کر دو سے چار گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ 

 اس کے بعد کڑاہی یا کھلے منھ کے برتن میں دو کپ تیل کڑکڑائیں اور اس میں ران ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔ اب اس میں باقی پیسٹ ڈال کر  ہلکی آنچ پر 35سے 40منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد دو عدد اْبلے انڈے، فرنچ فرائز، ثابت چھلے اور فرائی بادام اور کریم سے سجاکر شیرمال کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں۔