کھانا خزانہ: افغانی کباب

کھانا خزانہ: افغانی کباب

اجزا :

قیمہ: ایک کلو 

پیاز: ایک عدد 

شملہ مرچ: ایک عدد 

ٹماٹر: ایک عدد 

ہری مرچ: تین عدد 

ہرا دھنیا: آدھ کپ 

ثابت دھنیا: ایک کھانے کا چمچہ

ثابت زیرہ: ایک کھانے کا چمچہ

کٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ 

بیسن: چوتھائی کپ 

انار دانہ: دو کھانے کے چمچے

ترکیب: 

پیاز ، شملہ مرچ ، ٹماٹر اور ہری مرچ کو باریک کتر کر قیمے میں شامل کردیں۔ اب اس میں نمک ، کٹی لال مرچ ، بیسن ، انار دانہ اور باقی تمام اجزا شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔

اب قیمے کو کباب کی شکل میں سیخ پر لگائیں اور کوئلوں پر تل لیں۔ پتیلی میں ہلکا سا تیل ڈال کر بھی انھیں تلا جاسکتا ہے۔