کھانا خزانہ: گلاوٹ کے کباب

کھانا خزانہ: گلاوٹ کے کباب

اجزا:

گائے کا قیمہ: ایک کلو 

تازہ کریم: ایک پیکٹ 

باریک کٹا ہوا پودینہ: ایک گٹھی 

انڈا : ایک عدد

ڈبل روٹی کے سلائس: تین عدد

لونگ: چار عدد

باریک کٹی ہری مرچ: چار عدد

کالی مرچ: چھے عدد

چھوٹی الائچی: چھے عدد

سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچہ 

کالا زیرہ: ایک چائے کا چمچہ 

خشخاش: ایک کھانے کا چمچہ 

پسی لا ل مرچ: ایک کھانے کا چمچہ 

پسا ہوا کچاپپیتا: دو کھانے کے چمچے 

چنے: دو کھانے کے چمچے 

تیل: حسب ضرورت 

نمک: حسب ضرورت

ترکیب:

پہلے چنے، سفید زیرہ ، کالا زیرہ، چھوٹی الائچی، لونگ ، کالی مرچ اور خشخاش ساتھ ملا کر اچھی طرح پیس لیں۔ 

اب قیمے میں پسا ہوا مسالا اور ڈبل روٹی کے سلائس ملا کر چوپرمیں پیس لیں۔ اس کے بعد اس میں پساہوا کچا پپیتا، کریم ، نمک ، پسی لال مرچ ، انڈا، پودینہ اور ہری مرچ ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ اب اس آمیزے کے کباب بنا کر اتنا تلیں کہ کچھ کسر باقی رہ جائے۔ تمام کباب تلے جاچکیں تو انھیں ایک دیگچی میںپھیلا کررکھیں اور لیموں کارس شامل کرکے ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ مزے دار گلاوٹ کے کباب گرم گرم شیرمال کے ساتھ سرو کریں۔