سام سنگ کا CES2016 نئے فیچرز کیساتھ

سام سنگ نےCES2016 میں مستقبل کے ٹی وی کے رجحانات متعارف کرادیئے

سام سنگ الیکٹرانکس نےCES2016  میں مستقبل کے ٹی وی کے رجحانات متعارف کرادیئے۔

سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے CES2016 بوتھ کو پہلی بار فیوچر ٹی وی زون کی خصوصیات سے ہم اہنگ کردیا جہاں سام سنگ کی جانب سے اب تک مستقبل کے ٹی وی رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے ٹی وی کی نمائش کی گئی۔

فیوچر ٹی وی زون میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کثیر الجہتی اسکرین مختلف سائز اور ڈیزائن کے ایسے ٹی وی رکھے گئے ہیں جو کہ صارفین کی روزمرہ زندگی میں استعمال کے حوالے سے ہوں اور جنہیں صارفین دیکھنا پسند کرتے ہوں۔

سام سنگ کے پریذیڈنٹ فار وژیول ڈسپلے بزنس Hyun Suk Kim کا کہنا ہے کہ CES2016 میں سام سنگ اپنی ان تخلیقات کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے جو کہ صارفین کیلئے معنی رکھتی ہوں اور ہم فیوچر ٹی وی کے جدید وژن کی پیشکش لائے ہیں ہمارا یقین ہے کہ ٹی وی کی تیاری میں تخلیقات کا عمل نہ ختم ہونے والا ہے اور انے والے برسوں میں صارفین ٹی وی کے حوالے سے مزید ترجیحات اور کنٹرول حاصل کرسکیں گے کیونکہ اسکرین سائزڈیزائن اور ورائٹی کے اعتبار سے حالیہ مشکلات دور کر دی گئی ہیں میں اس نمائش میں شریک افراد کو سام سنگ کے بوتھ پر انے کی دعوت دیتا ہوں تا کہ وہ خود مستقبل کے ٹی وی کا مشاہدہ کرسکیں۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!