آئی فون نے کینسر کے مریض کی جان لے لی

کینسر کا مریض آئی فون کی بیٹری پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا

کینسر کے مرض میں مبتلا پولینڈ کا میرک اپنا آئی فون چارجنگ پر لگاکر سویا بیٹری پھٹنے سے بیڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

میرک کروگر گہری نیند سویا ہوا تھا کہ اس کے آئی فون کی بیٹری گرم ہوکر پھٹ گئی۔ بیٹری پھٹنے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے میرک کا 60 فیصد جسم جھلس گیا

53 سالہ میرک کا تعلق پولینڈ سے تھا۔ میرک نے سوتے ہوئے اپنے آئی فون کو اپنے بیڈ کے نیچے چارجنگ پر لگایا ہوا تھا کہ فون پھٹنے سے آگ لگ گئی

میرک کا بیٹا جو اسی بلڈنگ میں اپنے دوست کے فلیٹ میں موجود تھا، کو رات ایک بجے کے قریب پلاسٹک جلنے کی بو آئی وہ جلدی سے گھر کی جانب بھاگا تو فائر فائٹرز پہلے ہی وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ دھواں دیکھ کر کسی ہمسائے نے پہلے ہی الارم بجادیا تھا۔

چلنے پھرنے سے لاچار میرک دماغ کی رسولی کے آپریشن کے بعد خصوصی طور پر بنائے گئے بیڈ پر ہی پڑا رہتا تھا۔ اس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا فون ہی اس کی زندگی کا سہارا تھا جسے وہ کبھی خود سے دور نہ کرتا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق فون اور چارجر بالکل ٹھیک تھا۔ ایپل کی ہدایت کے مطابق فون کو چارجنگ کے دوران تکئے یا کسی اور چیز سے ڈھک کر نہیں رکھنا چاہئے، اس کے علاوہ ڈیوائس کو 35 سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت والے ماحول میں رکھنا چاہئے ایپل نے ابھی تک اس حادثے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!