موبائل چارجر نے دولہے اور دولہن کو مار دیا

اگر آپ رات میں مو بائل چارج پر لگا کر سو جاتے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں

اگر آپ رات میں مو بائل چارج پر لگا کر سو جاتے ہیں تو ہوشیار ہو جائیں ۔ اس کی وجہ سے دولہا اور دلہن کی موت ہو گئی ۔

بھارت کے علاقے مہراج گنج میں  دلیپ موریہ کی نئی نئی شادی ہوئی تھی ۔ رات کو سونے سے پہلے دلیپ نے اپنا موبائل فون چارج پر لگایا ۔ اور سو گئے۔ صبح جیسے ہی انھوں نے فون آٹھایا ہے تو کرنٹ لگنے لگا ۔ اُس کی چیخ سُن کر بیوی ممتا نے اُسے پکڑا تو وہ بھی کرنٹ کی لپیٹ میں آگئی ۔ موقعہ پر ہی  دولہا اور دلہن کی موت ہو گئی ۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق انھوں نے رات بھر موبائیل چارج پر لگایا تھا ۔ وولٹیج زیادہ آنے کی وجہ سے موبائیل میں کرنٹ دوڑنے لگا۔ اور جیسے ہی انھوں نے موبائل کو ہاتھ لگایا ۔ کرنٹ نے انھیں پکڑ لیا ۔ ماہرین کے مطابق بہت دیر تک موبائل کو چارج پر لگا کر رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے ۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!