کروشیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز سے لاکھوں یورو اور کئی سونا چوری

چوری کی یہ واردات اتوار تین اپریل اور پیر چار اپریل کی درمیانی شب کی گئی

یورپی ملک کروشیا میں نامعلوم چوروں نے پولیس کے ہیڈکوارٹرز سے لاکھوں یورو کی نقد رقم کے علاوہ دو کلو گرام سونا بھی چرا لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں نامعلوم چور پولیس ہیڈ کوارٹر میں نقدی کی صورت میں دو لاکھ 80 ہزار یورو کے علاوہ دو کلوگرام سونا بھی چرا لے گئے۔

چوری کی یہ واردات اتوار تین اپریل اور پیر چار اپریل کی درمیانی شب کی گئی۔ یہ چوری کروشیائی پولیس کے ہیڈکوارٹرز میں منظم جرائم کی روک تھام کے شعبے کے سربراہ زَیلکو دولاکی کے دفتر سے کی گئی، جس کے لیے چور، جن کی ممکنہ تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، آتشزدگی کی صورت میں ہنگامی انخلا کے لیے استعمال ہونے والی سیڑھیوں کے راستے پولیس چیف کے دفتر تک پہنچے تھے۔ پولیس کو اس واردات کا علم تب ہوا جب پیر کے روز دفتر کھلنے پر حکام نے اس دفتر میں رکھی گئی سیف کو کھلا پایا۔ اس سیف کو زمین پر الٹا دیا گیا تھا اور وہ خالی تھی۔

کروشیائی پولیس کے میڈیا آفس کی خاتون افسر ہیلینا بیئوچچ نے تصدیق کردی ہے کہ  کروآٹ پولیس کو اپنے ہی صدر دفتر میں نقب زنی کی ایک بڑی واردات کا سامنا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی بھی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!