یکم رجب المرجب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک تہائی سعودی شہریوں کی تاریخ پیدائش

سعودی عرب کے ایک تہائی مقامی شہریوں کی تاریخ پیدائش یکم رجب ہے

سعودی عرب کے ایک تہائی مقامی شہریوں کی تاریخ پیدائش یکم رجب ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی باشندوں کے شناختی کارڈ میں سرکاری طور پر درج تاریخ پیدائش کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کے آغاز کا بھی دن ہے۔ سعودی عرب میں ہزاروں مقامی باشندے ایسے ہیں جن کی بالخصوص وہ لوگ جن کی عمر 60 برس سے زیادہ ہے، جن کی تاریخ پیدائش بھی یہ ہی ہے۔ بالخصوص وہ لوگ جن کی عمر 60 برس سے زیادہ ہے۔ 

 1390 ہجری سے قبل سعودی عرب میں پیدا ہونے والوں کی تاریخ پیدائش کا باضابطہ اندراج نہیں کیا جاتا تھا۔ شناختی کارڈ کے اجراء کے آغاز میں جس کو اس وقت “التابعیہ” کا نام دیا جاتا تھا لوگوں کے پاس پیدائش کے سرٹفکیٹ نہیں تھے۔ بعد ازاں دانتوں اور ہڈیوں کے ڈاکٹر عمر کے تعین میں پیدائش کے سال کا انداز لگاتے تھے نہ کہ ماہ پیدائش کا۔ اس لیے سال کا نصف یعنی یکم رجب المرجب، وہ مناسب تاریخ تھی جس کو شہریوں کے کوائف کے ادارے نے اندراج کے لیے مقرر کیا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!