ذاکر نائیک کو'شیطان' کہنے پر ملائشین سیاستدان پرحملہ

حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا.

معروف بھارتی عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ‘شیطان’ کہنے پر ملائیشیا کی ریاست پنانگ میں ایک سینیئر سیاستدان کے دفتر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا.

میڈیا رپورٹس کے مطاقب ملائیشیا کی ریاست پنانگ  کے نائب وزیراعلیٰ راماسیمی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا اور دفتر پر پیٹرول بم پھینکے تاہم اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا.

راماسیمی نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائیت پر معروف عالم دین ذاکر نائیک کو شیطان سے تشبیہہ دی تھی ، انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی تقاریر کے ذریعے دیگر عقائد سے متعلق نفرت پھیلارہے ہیں.’ان کی یہ پوسٹ اسلام اور مسلمانوں کے نہیں بلکہ ‘اس مخصوص شخص’ کے خلاف ہے’.

بعد ازاں راماسیمی نے اپنے بیان میں ذاکر نائیک کے لیے لفظ ‘شیطان’ استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور کہا کہ اس لفظ کو بعد میں حذف کردیا گیا تھا تاہم راماسیمی کا کہنا ہے کہ ان کے دفتر پر ہونے والا حملہ اسی پوسٹ کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔  

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!