خبردار! ڈرائیونگ کے دوران جوشراب پیتا پکڑاگیا اسے مردہ خانے میں کام کرنا پڑےگا

2015 میں تھائی لینڈ میں 24 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے تھے


تھائی لینڈ میں نیا قانون نافذ کیا گیا جس کے تحت جس کے تحت ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کرتے ہوئے یا نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے پکڑے جانے والے افراد کو بہ طور سزا کچھ وقت کے کیے مردوں کے پوسٹم مارٹم والے مقامات پر کام کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ 

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات میں زیادہ تراموات کا ایک سبب ڈرائیونگ کی دوران منشیات کا استعمال ہے۔ صرف 2015 میں تھائی لینڈ میں 24 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ان ھادثات کے تدارک کے لیے تھائی لینڈ کی حکومت نے ایک نیا قانون جاری کیا ہے جس کے تحت ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کرتے ہوئے یا نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے پکڑے جانے والے افراد کو بہ طور سزا کچھ وقت کے کیے مردوں کے پوسٹم مارٹم والے مقامات پر کام کرنے پر مجبور کیا جائے گا تاکہ انہیں اندازہ ہوکہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کس قدر خوف ناک اموات ہوتی ہیں۔ ممکن ہے اس اقدام سے ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات اور ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کس قدر خوفناک ہوسکتی ہے۔ تھائی لینڈ میں یہ نیا قانون ایک ایسے وقت میں لاگو کیا جا رہا ہے کہ آج بدھ سے ملک میں نئی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ نئے سال کے موقع پر منچلے نوجوان شراب نوشی کی حالت میں گاڑیاں چلاتے ہیں۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!