وینزویلا کے صدر کی خواتین سے ہیر ڈرائیر کا استعمال کم کرنے کی اپیل

وینیزویلا میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے

وینزویلا میں  توانائی کے بحران اور خشک سالی کی وجہ سے ملکی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ملک کے صدر نکولس مادورو نے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت تعلیمی ادارے اور کاروبار پیر 18اپریل کو بند رہیں گے جبکہ منگل کو وینزویلا میں عام تعطیل بھی ہے۔ اسی طرح جون تک ہر جمعے کو بھی چھٹی ہوا کرے گی خاص طور پر سرکاری ادارے بند رہا کریں گے۔ 

قوم سے خطاب میں نکولس مادورو  نے کہا انقلابی اقدامات کرنےکا وقت آ گیا ہے۔ حکومت نے 5 سال پہلے ملک کے 15 بڑے شاپنگ مالز کے مالکان کو جنریٹرز کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق خود بجلی پیدا کریں۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

 مادورو نے کہا کہ سورج کے روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے یکم مئی سے وقت میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ خواتین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی بچانے کے لیے ہیر ڈرائیر کا استعمال کم کردیں۔ 

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!