سابق کوچ نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

فی الحال اپنی فیملی کووقت دیناچاہتاہوں،فرائض انجام نہیں دےسکتا،پیٹرمورس

انٹرنیشنل کرکٹ ویب سائٹ کیمطابق سابق انگلش کوچ پیٹر مورز نے پاکستانی ٹیم کا کوچ بننے کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔

ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انگلینڈ کے سابق کوچ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے غیر رسمی طور پر ان سے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابطہ کیا لیکن وہ فی الحال اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں اس لیے ان کیلئے کوچنگ کے فرائض انجام دینا ممکن نہیں ۔ پیٹر مورس کو 12 ماہ قبل انگلش ٹیم کی عالمی کپ 2015 میں ناقص پرفارمنس کے باعث کوچنگ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!