اسلام آباد میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف ایکش

پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی کارروائی، 30 مشتبہ افراد زیرحراست

اسلام آباد میں پولیس، رینجر اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ موٹر سائیکل، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔

تھانہ شمس کالونی پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کے ہمراہ خیابان فیض، گلزار مدینہ اور عبداللہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا۔ تین سو سے زائد گھروں کی چیکنگ کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سرچ آپریشن میں بغیر کاغذات کے دو موٹر سائیکل قبضے میں لی گئیں جبکہ دو بارہ بور رائفلز، دو پستول اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ پکڑے جانے والے افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ شمس کالونی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!