ایم ڈی کے ای ایس سی کے قاتل کی پہچان ہوگئی

کراچی:شاہد حامد قتل کیس میں عینی شاہدین نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیا

منیجنگ ڈائریکٹر کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں عینی شاہدین نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کوجوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ انیس احمد برڑو کی عدالت میں شناختی پریڈ کے لئے پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پر ایم ڈی کے ای ایس سی قتل کیس کے عینی شاہد شہناز شاہد اورعمرشاہد بھی عدالت میں موجود تھے۔ ملزم کو دیگر افراد کے ہمراہ کھڑا کر کے عینی شاہدین کے سامنے پیش کیا گیا جس پرعینی شاہدین نے منہاج قاضی کو شناخت کرلیا۔

واضح رہے کہ سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو 5 جولائی 1997 کو قتل کیا گیا تھا جب کہ شاہد حامد کے قتل میں ایک ملزم صولت مرزا کو پہلے ہی پھانسی دی جا چکی ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!