پنجاب سے فرار ہونیوالے خطرناک ملزمان دبئی سے گرفتار

لاہور:پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب 2 ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب قتل کے 2 ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے ابو ظہبی سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی درخواست پر صوبائی وزارت داخلہ نے قتل کے الزام میں انتہائی مطلوب 2 ملزمان محمد علی نواز اور عمیر نواز کی گرفتاری کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جس پر وفاقی حکومت نے دونوں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے اور پھر انٹرپول نے دونوں ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا۔

انٹرپول نے دونوں ملزمان کو دبئی سے اسلام آباد کے لئے روانہ کیا جہاں امیگریشن حکام نے انھیں گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔ پنجاب پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!