ایم کیو ایم کے مزید 2 ملزمان اشتہاری قرار

سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کیس، مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم

عدالت نے سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سینئر صحافی آفتاب عالم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں ایم کیو ایم کارکن ذیشان حیدر گرفتار ہے جبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں جس پر عدالت نے سیاسی جماعت کے 2 مفرور کارکنوں کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا حکم دیا اور ان کی جائیداد سے متعلق مختیار کار کی رپورٹ اور اخبارات میں اشتہارات کی تفصیل طلب کر لی۔

عدالت نے مفرور ملزمان علی رضا اور سلمان رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ ملزمان نے 9 ستمبر 2015ءکو گھر کے باہر فائرنگ کر کے آفتاب عالم کو قتل کیا تھا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!