ثقلین پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی کوچنگ ٹیم کا حصہ بن گئے

ثقلین مشتاق انگلش ٹیم اسپن بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے ہیں

ثقلین مشتاق نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے معاہدہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ جولائی میں ہونے والی انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز میں ہیڈ کوچ ٹریور بیلز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کی وکٹیں سپنرز کے مقابلے میں سیمرز کے لیے زیادہ مددگار ہوتی ہیں اسی لیے انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے ساتھ قلیل مدتی معاہدہ کیا ہے۔ 

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں پاکستان سے سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مشتاق احمد چھ برس تک انگلینڈ کے سپنرز کوچ رہے۔ تب سے نے مشتاق احمد کے بعد مستقل سپن بولنگ کوچ نہیں رکھا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!