کچھ دن کی خاموشی کے بعد رینجرز کی پھر کارروائیاں

کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 39 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرزنے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 39 جرائم پیشہ افراد گرفتارکرلیے، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اورمنشیات بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ ملزمان کو نیو کراچی، جیکب لائن، کنواری کالونی، کٹی پہاڑی، بنارس ، بلدیہ ٹاون ، لیاری اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور بھی شامل ہیں۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!