واٹس ایپ صارفین کے لئے ایک اور خوشخبری

واٹس ایپ نے میسجنگ میں اینی میٹڈ جی آئی ایف تصاویر سپورٹ متعارف کرادیا

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے، لیکن پھر بھی اس میں ایک بہت اہم فیچر کی کمی تھی اور وہ ہے اینیمیٹڈ جی آئی ایف تصاویر کی سپورٹ۔

اور اچھی خبر یہ ہے کہ اب بہت جلد آپ اپنے واٹس ایپ پیغامات میں اینیمیٹڈ تصاویر ارسال کرسکیں گے۔

جی ہاں واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے بہت بڑی اَپ ڈیٹ کی جارہی ہے اور وہ ہے جی آئی ایف بھیجنا اور موصول کرکے ایپ کے اندر چلانا۔

یہ سہولت سب سے پہلے آئی او ایس ڈیوائسز کے صارفین کے لیے متعارف کرائی جائے گی۔

واٹس ایپ صارفین طویل عرصے سے اس اپ ڈیٹ کا مطالبہ کررہے تھے جو ایک سال پہلے ہی فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ میں متعارف کرا دی تھی جبکہ ٹوئٹر میں گزشتہ سال فروری سے صارفین اس سے مستفید ہورہے ہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق گزشتہ سال صارفین نے 10 کروڑ جی آئی ایف تصاویر شیئر کیں اور ہر طرح کی اینیمیٹڈ فوٹوز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

واٹس ایپ میں جی آئی ایف سپورٹ اپ ڈیٹ میں ان تصاویر کو آٹوپلے کی مدد سے چلایا جائے گا جبکہ انفرادی اور گروپس پیغامات میں بھی انہیں شامل کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!