فیس بک صارفین کیلئے ایک اور دھچکہ

فیس بک کا اپنی ایک اور ایپ زبردستی ڈاﺅن لوڈ کرنے پرمجبور کرنیکا فیصلہ

فیس بک نے میسنجر کے بعد اپنی ایک اور ایک ایپ کو صارفین کے لیے زبردستی ڈاﺅن لوڈ کرنے پر مجبور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوشل نیٹ ورک صارفین کو انتباہ کیا جا رہا ہے کہ اگر انہوں نے 7 جولائی تک مومنٹس ایپ انسٹال نہ کی تو ان کی سائنک تصاویر ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔

فیس بک نے صارفین کو اسمارٹ فونز میں ایک پرائیویٹ فولڈ میں آٹو سائنک تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت 2012 میں متعارف کی تھی اور اب وہ چاہتی ہے کہ اس کی ایپ مومنٹس کو تصاویر کے لیے انتخاب بنایا جائے۔

صارفین کو اس حوالے سے ای میلز کی جارہی ہیں تاہم اگر نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا تو جان لیں کہ 7 جولائی کے بعد آپ کی تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

تاہم اگر آپ نے فیس بک پر آٹو سائنک کا آپشن اتفاقاً منتخب کرلیا تھا اور اب اس سے نجات چاہتے ہیں تو خاموشی سے یہ ڈیڈلائن ختم ہونے دیں اور فیس بک ہی آپ کے لیے یہ کام کردے گی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے فیس بک نے موبائل ویب براﺅزر پر اپنی ویب سائٹ کے صارفین کے لیے میسجنگ کا فیچر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے لوگوں کو نوٹس بھی بھیجے جارہے ہیں۔

اس وقت آپ اس نوٹس کو نظرانداز کرسکتے ہیں مگر آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں آپ کے پاس موبائل پر فیس بک چیٹ کے لیے واحد آپشن میسنجر کی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ہی رہ جائے گا۔

اس وقت بیشتر افراد میسنجر کی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی بجائے فیس بک کی موبائل سائٹ کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!