چارجر کیوں نہیں دیا ۔۔۔ چھوٹے بھائی بڑے پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد:نواحی علاقے میں چارجر نہ دینے پر بھائی نے بھائی پر تیزاب پھینک دیا

نواحی علاقے کنجوانی میں موبائل فون چارجر کے لیے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے کنجوانی کے رہائشی نوجوان شرافت نے فون چارجنگ کے لیے اپنے چھوٹے بھائی اشرف کا چارجرلیا جس پر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران شرافت نے اشرف کا چارجرزمین پر پٹخ کرتوڑ دیا، جس پر اشرف نے شرافت پرتیزاب پھینکا اورفرارہوگیا۔

شرافت کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تیزاب کے باعث شراف کا چہرہ اورسینہ جھلس گیا ہے۔ شرافت کی حالت تسلی بخش نہیں تاہم طبی عملہ اپنی بھرپور کوشش کررہا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!