لیاری گینگ وار میں قاتل حسینہ کا انکشاف

کراچی: منشیات فروش سمیرا نے کئی لوگوں کو قتل کرایا، تفتیشی رپورٹ

لیاری میں یوں تو خونریزی کے حوالے سے مردوں کے بڑے بڑے نام سنے گئے ہیں لیکن خواتین کے لیاری میں گینگ وار کے گروہ چلانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے ملزم کی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیاری میں خواتین کمانڈر گینگ وار گروہ چلاتی تھیں جن میں سب سے مشہور سمیرا نامی خاتون تھی۔ لیاری گینگ وار کے دہشتگرد قیوم چنگاری کی بہن سمیرا منشیات فروشی کا کام کرتی تھی اور لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کراتی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم چاچانواب نے سمیرا کے کہنے پر جاوید جانی کو اغوا کیا اور پہلے اس کے سر میں پتھر مارے جس کے بعدڈرل سے سوراخ کرکے اسے قتل کیا۔ علاوہ ازیں سمیرانے اپنے ساتھیوں کی مدد سے رفیق کو اغوا کیا اور بعد میں قتل کردیا جبکہ ملاطارق اور پی ٹی آئی کے امداد کو ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا اور چھوٹو اور شیرا کو بھی سمیرا کے حکم پر قتل کیا گیا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!