آئی فون سیون نے کیا صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ حل

آئی فون سیون میں صارفین کو 32 جی بی اسپیس فراہم کیا جائے گا

آئی فون صارفین کے لیے سب سے بڑا مسئلہ 16 جی بی اسٹوریج کا ہے اور لگتا ہے نئی ڈیوائس میں ایپل اس کو حل کرنے والی ہے۔

جی ہاں آئی فون سیون میں صرف 16 جی بی اسٹوریج کا مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ اس میں صارفین کو 32 جی بی اسپیس فراہم کیا جائے گا۔

آئی فون سیون ممکنہ طور پر ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا اور اس کے حوالے سے مختلف معلومات مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون سیون کے انٹری لیول ماڈل کا آغاز اب 16 کی بجائے 32 جی بی سے ہوگا۔

یہ وہ اضافہ ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کررہے تھے جس کی وجہ 16 جی بی میموری بھر جانے کے بعد اس میں اضافے کا آپشن نہ ہونا ہے یعنی اس میں ایس ڈی کارڈ سلاٹ نہیں ہوتی۔

آئی فون کے فیچرز خاص طور پر تصاویر اور ویڈیوز کے لیے زیادہ اسپیس کی ضرورت پڑتی ہے اور 16 جی بی میموری جلد بھر جاتی ہے۔

نئے آئی فون میں پہلے سے بہتر بڑا کیمرہ بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے جبکہ آئی فون سیون پلس میں ڈوئل لینس سسٹم ہوگا۔

اسی طرح ہیڈ فون ساکٹ کو ہٹائے جانے اور ڈیوائس کو پہلے سے زیادہ پتلا بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سال آئی فون میں ایک نیا رنگ بھی پیش کیا جائے گا جو کہ اسپیس بلیک ہوگا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران آئی فون کی مقبولیت میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے 10 سال میں پہلی بار ایپل کے سہ ماہی منافع میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!