سرچ انجن گوگل کا بھی عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین

انٹرنيٹ پر سرچ انجن گلوگل نے عبدالستار ایدھی كا نام اپنے صحفہ اول پر آويزاں كرديا

فخر پاكستان عبدالستار ايدھی کی سماجی خدمات کے اعتراف میں انٹرنيٹ پر سرچ انجن گلوگل نے ان كا نام اپنے صحفہ اول پر آويزاں كرديا۔

سرچ انجن گوگل نے عبدالستار ايدھی كو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا نام اپنے صفحہ اول پر آویزاں کیا ہے جس میں ان کے نام كے ساتھ ان كے سن پيدائش اور وفات كا لنک جاری کیا ہے جس پر کلک کرنے سے عبدالستار ايدھی کی کئی تصاویر اور ان سے متعلق خبریں سامنے آجاتی ہیں جس ميں پاكستانی اخبارات  اور ٹی وی چینلز کی ویب سائٹ كے علاوہ عالمی ميڈيا پر شائع و نشر ہونے والی خبريں اور معلومات موجود ہيں۔

گوگل نے لنک کے ساتھ عبدالستار ايدھی کی پروفائل ان كی اہليہ بلقس ايدھی كے حوالے سے معلومات دی ہيں۔ اس كے علاوہ” وكی پيڈيا ” پر موجود ان كا انسائيكلو پيڈيا ،سماجی رابطوں كی ويب سائٹ ٹیوٹر كا لنک ،ايدھی فاونڈيشن اور کئی متعلقہ لنكس بھی موجود ہيں۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!