ایک اور پی ٹی آئی کونسلر کو قتل کردیا گیا

شکردرہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق

خیبر پختونخواہ کے علاقے شکردرہ کے علاقے نندرکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں شکردرہ کے علاقے نندرکہ میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے کونسلرسمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!