پشاور میں پولیس کا کومبنگ آپریشن جاری

پشاور:پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 60 مشتبہ افراد گرفتار

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گل بہار کی حدود میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا اس دوران کئی افغان باشندوں اور اشتہاریوں سمیت 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی، برآمد ہونے والے اسلحہ میں رپیٹر، کلاشنکوف اور متعدد کارتوس شامل ہیں، پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!