مزید 2 مریضوں میں کانگو کی تصدیق

کوئٹہ:جناح اسپتال میں زیرعلاج دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

 کوئٹہ میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور مزید 2 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ٹی بی سینٹی ٹوریم میں کانگو کے شبہ میں داخل دونوں مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ دونوں مریضوں کے خون کے نمونے کراچی منتقل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ آنے کے بعد دونوں میں کانگو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ دونوں مریضوں میں سے ایک کا تعلق کوئٹہ جب کہ دوسرے کا لورالائی سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے قصاب ہے۔

فاطمہ جناح ٹی بی سینٹی ٹوریم میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ اسپتال میں پہلے ہی 4 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوکل پرسن کانگوآئسولیشن وارڈ غلام عباس نوتکانی کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کے کراچی بھجوائے جانے والے نمونوں سے کانگوکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں مخصوص وارڈز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ملک بھر میں کانگو وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!