دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

کوئٹہ:جیونی چیک پوسٹ پرمسلح افراد کا حملہ،7 اہلکار شہید، ایک زخمی

جیونی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 لیویز اہلکار شہید جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔ 

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر گوادر کے علاقے جیونی میں واقع چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پوسٹ پر موجود 5 لیویز اہلکار شہید ہوگئے جب کہ تحصیلدار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور بآسانی فرار ہوگئے جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا اور علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!