بلوچستان پھر بڑی تباہی سے بچ گیا

کوئٹہ:نوشکی میں کارروائی، کمانڈرسمیت القاعدہ اور داعش نیٹ ورک پکڑا گیا

نوشکی کے علاقے سے القاعدہ کے کمانڈر سمیت القاعدہ اور داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ 

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

نوشکی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کا کمانڈر 6 ساتھیوں سمیت پکڑا ہے ۔ یہ القاعدہ اور داعش کا مشترکہ نیٹ ورک تھا جس کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپ، 7 کلاشنکوف، 12 پستول اور خودکش جیکٹ سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے اور یہ دہشتگرد سرحدی علاقے میں تخریبی کارروائی کیلئے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پراکسی وار جاری ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور دہشتگردوں کا آخری وقت تک پیچھا کریں گے۔مودی کے بیان کو بلوچستان کے شہروں اور دیہاتوں کے لوگوں نے یکساں طور پر مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!