ایک اور ٹریفک حادثہ 5 زندگیاں نگل گیا

پسنی:کوسٹل ہائی وے پر تیزرفتار بس اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پسنی میں کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار  بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

امدادئی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال گوادر منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!