نوجوان پولیس سپاہی نے بہادری کی داستان رقم کردی

مردان دھماکے میں کے پی کے پولیس کے جوان نے اپنی جان دے کر کئی زندگیاں بچائیں

مردان کچہری کے باہر خودکش حملے میں خیبرپختونخواہ پولیس کے جوان نے اپنی جان کی بازی لگا کر سینکڑوں زندگیاں بچائیں اس طرح اس نوجوان نے بہادری کی نئی داستان رقم کردی۔

آسمانی نیوز کے مطابق کانسٹیبل جنید حسب معمول ڈیوٹی دینے مردان کچہری پہنچا تو ایک خودکش بمبار نے کچہری گیٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے کانسٹیبل جنید اور اس کا ساتھی اعظم زخمی ہوگئے مگر جنید نے ہمت نہ ہاری اور خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے اپنی بندوق کا منہ کھول دیا۔اس پرخودکش حملہ آور نے بدحواس ہوکر دھماکا کردیا جس میں جنید جان کی بازی ہار گیا مگر اس دلیر سپاہی نے شجاعت کی نئی داستان رقم کردی جس پر آرمی چیف نے بھی داد شجاعت دیتے ہوئے شہید کی بہادری کو سراہا۔

نوجوان سپاہی جنید کی عید کے بعد شادی تھی ۔شہید کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخرکا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مردان کے ضلع کچہری گیٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور وکلا سمیت 13 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!