پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین بدتمیزی کا شکار

چیئرنگ کراس مال روڈ پر پی ٹی آئی جلسے میں ایک بار پھر بدنظمی

پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ختم ہوتے ہی ایک بار پھر بدنظمی دیکھی گئی۔ خواتین نے بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں پر ڈنڈے اٹھا لیے۔

چیئرنگ کراس مال روڈ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے بعد شرکا منشتر ہونے لگے تو اس دوران چند نوجوانوں نے خواتین سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی۔ جواب میں غصے سے بھری خواتین نے ڈنڈے اٹھا ئے اور چھیڑ خانی کرنے والے نوجوانوں پر ڈنڈے برسا دیے۔

بعد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے بعد میں خواتین کو اپنی حفاظت میں پنڈال سے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی اکثردیکھنے میں آتی ہے

 

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!