بلوچستان میں لاشیں گرنے کا سلسلہ جاری

کوئٹہ:مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 مزدور جاں بحق ہوگئے

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نےسڑک پر کام کرنے والے مزدوروں کو مستونگ کے علاقے دشت میں نشانہ بنایا، فائرنگ سے دو مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

فائرنگ کے بعدحملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ 

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!