پولیس اہلکار آپس میں لڑپڑے، 3 جاں بحق

کوئٹہ:بائی پاس پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں کی لڑائی، 3 اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس میں پولیس اہلکاروں کی آپس کی لڑائی میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایس ایچ او سریاب عبداللہ جان آفریدی کا کہنا تھا ایس ایچ انور بخش مینگل اور سپاہی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس پر اہلکار نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

ایس ایچ او نوربخش مینگل کے گارڈ نے جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے نیتجے میں تینوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے تینوں ہلاک اہلکاروں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو کنڑول کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ ایف سی بھی خدمات انجام دے رہی ہے، گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے خونی حملے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد وکلا کی تھی۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!