پنڈی کا سیاسی بونا اپنا قد بڑھا رہاہے

سسٹم بھی چلے گا اور اسمبلی بھی چلتی رہے گی، رہنما ن لیگ طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہے کہ پنڈی کا سیاسی بونا اپنا قد بڑھا رہاہے، وزیر اعظم کو چیلنج دے رہا ہے، سسٹم بھی چلے گا اور اسمبلی بھی چلتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چودھری نے کہا ہے کہ پنڈی کا سیاسی بونا اپنا قد بڑھا رہاہے،وزیر اعظم کو چیلنج دے رہا ہے،سسٹم بھی چلے گا اور اسمبلی بھی چلتی رہے گی،شیخ رشید اسمبلی میں مائیک کھولنے کیلئے پاﺅں پکڑتے ہیں اور باہر آکر گریبان میں ہاتھ ڈالتے ہیں،عارف علوی ایم کیو ایم اور عمران خان کے درمیان فوکل پرسن کا کردار ادا کرتے تھے،دونوں جماعتوں کا 2013ءمیں غیر اعلانیہ اتحاد تھا،عمران خان کراچی میں ایم کیو ایم کے این او سی پر جلسے کرتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کراچی کے حالات بہتر بنائے،فیصلہ اپنی مرضی کا آئے تو واہ واہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید ایک جیسا رویہ کیوں نہیں رکھتے؟ عمران خان آپ پر کون سا الزام ثابت نہیں ہوا،عمران خان خودکومومن بن کردکھاتےرہے، اپنی مرضی کا نتیجہ نہ آئے تو عمران خان گالی دیتے ہیں، اب گنداسمبلی اورسیاسی جماعتوں سے صاف ہوگا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!