پی ٹی آئی دھرنا رکوانے کے لئے درخواست

وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کےسامنےدھرنا،پی ٹی سےفریقین سےجواب طلب

ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے پی ٹی آئی کا دھرنا رکوانے کے لیے دائر درخواست پرعمران خان اور حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہورہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شاہد کریم نے عمران خان کورائیونڈ میں دھرنا دینے سے روکنے کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریرکررہے ہیں، جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، رائیونڈ میں دھرنے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان فسادات ہونے کا خدشہ ہے، اس لئے ہائی کورٹ تحریک انصاف کے رائیونڈ میں ممکنہ دھرنے کو روکنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت اورعمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 24 ستمبر کو لاہور سے رائیونڈ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!