پشاور بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام

پشاور:ورسک روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، اہلکار زخمی، اسپتال منتقل

ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ریپڈ رسپانس فورس کے 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ کے علاقے دارمنگی میں اس وقت دھماکا ہوا جب پولیس کی ریپڈ رسپانس  فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا۔

واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کے مقام پر ایک اور بم کی موجودگی پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے وارسک روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت بند کرکے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سڑک پر اسپیڈ بریکر میں چھپایا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!