پولیس پھر دہشت گردوں کے نشانے پر

صوابی:پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک زخمی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزم ہلاک

پولیس موبائل پرفائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے باچائی میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پراس وقت فائرنگ کی جب  موبائل معمول کے گشت پرتھی، حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپیکٹر زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی  جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ڈی ایس پی بشیرداد کا کہنا ہے کہ  حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی جن میں سے 2  جوابی کارروائی میں مارے گئے  جب کہ تیسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!