پشاور سے اسلحہ کی کھیپ پکڑی گئی

پشاور:بھانہ ماڑی پولیس کی کارروائی، گاڑی سے اسلحہ برآمد، 3ملزمان گرفتار

بھانہ ماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ناکے پر تعینات اہلکاروں نے گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا اور دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 25 پستول ، 8 رائفلز اور 200 سے زائد کارتوس برآمد ہوئے پولیس نے گاڑی میں موجود ڈرائیورسمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ اسمگل کررہے تھے تاہم مزید تفتیش کےلئے ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!