3 بچوں کی ماں غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی

میاں چنوں:ناجائز تعلقات کا شبہ، 3 بچوں کی ماں آشنا سمیت قتل، ملزمان گرفتار

حیدر آباد میں ناجائز تعلقات کے شبے میں 3 بچوں کی ماں اور اس کے آشنا کو غیرت کے نام پر قتل کر کے لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے حیدرآباد چک نمبر 56 کی رہائشی خالدہ کے مختار احمد نامی شخص کے ساتھ ناجائز مراسم چلے آ رہے تھے اور گھر والے پہلے بھی خالدہ کو اس قسم کی حرکات سے روک چکے تھے لیکن گزشتہ رات گئے جب مختار اپنی محبوبہ کو ملنے گھر آیا تو لڑکی کے والد ریاض، خاوند جاوید اور بھائی شہباز نے دونوں کو پکڑ کر درخت کے ساتھ لٹکایا اور دونوں کو گلے میں پھندے ڈال کر پھانسی دے دی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خالدہ 3 بچوں کی ماں تھی اور اس کے اپنے ماموں زاد کزن مختار احمد سے مراسم تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ تلمبہ کی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا یے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے تلمبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!