سی این جی اسٹیشن میں گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا

سی این جی اسٹیشن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

آسمانی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں سی این جی اسٹیشن پر گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ آگ لگنے کے باعث ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا سی این جی اسٹیشن کے کمپریسر روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں کمرہ منہدم ہوگیا اور آگ لگ گئی تاہم امدادی کاموں کے زریعے آگ بجھادی گئی ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!