خود کش حملہ آور کو پہچاننے اور پکڑنے کیلئے گائیڈ لائن تیار

سندھ پولیس نے خود کش حملہ آور کے پہچانے اور پکڑنے کے لئے گائیڈ لائن تیار کرلی

سندھ پولیس نے اہکاروں اور رضاکاروں کےلئے گائیڈ لائن جاری کی ہے جس کے ذریعے خود کش حملہ آور کو پہچاننے اور اسے پکڑنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

آسمانی نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے خود کش حملہ آور کے پہچانے کے لئے گائیڈ لائن تیار کرلی ہے، گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کو بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور 12 سے 24 سال کی عمر کے درمیان مرد یا خاتون ہوسکتا ہے، مرد خود کش بمبار کلین شیو اور مجمع کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوتا ہے۔ 

حملہ آور کا پیٹ غیر معمولی طور پر بڑھا ہوا ہوتا ہے اور وہ خودکش جیکٹ کے وزن کے باعث کندھے جھکا کر چلتا ہے جبکہ زیادہ تر خودکش حملہ آوروں نے ہاتھوں میں تسبیح تھامی ہوتی ہے۔

گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کو روکنے کے لئے فائرنگ کے بجائے الیکٹرک اسٹین گن کا استعمال کیا جائے ، حملہ آور کو سامنے سے پکڑنے کے بجائے پیچھے سے ہاتھوں کواس طرح پکڑا جائے کہ اس کے ہاتھوں کی ہتھیلیاں کھلی رہیں۔

 

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!