فاروق ستار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

امریکی قونصل جنرل کی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات

امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن نےایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی ہے اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

آسمانی نیوز کے مطابق کراچی میں مقرر امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچیں جہاں انہوں نے فاروق ستار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گریس شیلڈن نے فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی اورکراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف قرار داد کے فوراً بعد امریکی قونصل جنرل نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات میں کس کا پیغام دیا ہے۔ کیا امریکہ کراچی کی سیاست میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں متعین آسٹریلیاکی ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن نے پیرالہیٰ بخش کالونی میں قائم ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزپرڈاکٹرمحمدفاروق ستار سے ملاقات کی جس میں سندھ خصوصاًکراچی کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے آسٹریلین ہائی کمشنرکوسپرہائی وے پرپیش آنے والے حادثے کی تفصیلات اورایم کیوایم کے رہنماء اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری اوراس کے بعدپیداہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، آسٹریلین ہائی کمشنرنے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے اظہارہمدردی کیااوران کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا.


تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!