لندن والوں کی گرفتاری، رہائی اور پھر گرفتاری

حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کو کراچی جیل سے رہاکیا گیا اور پھر دوبارہ گرفتار کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنماؤں حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کو سینٹرل جیل کراچی سے رہاکیا گیا جس کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دو ماہ قبل پروفیسر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کیلئے کراچی پریس کلب پہنچے تھے کہ انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کو نقص امن کے تحت پہلے ایک ماہ کے لیے سینٹرل جیل میں نظر بند کیا گیا جس کے بعد ان کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی، نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد آج دونوں رہنماؤں کو سینٹرل جیل سے رہا گیا گیا استقبال کے وقت ایم کیو ایم لندن کے کارکن بھی سینٹرل جیل کے باہر موجود تھے، لیکن دونوں رہنماؤں کو پولیس موبائل میں سینٹرل جیل سے باہر لایا گیا، جس کے بعد انہیں ناظم آباد تھانے منتقل کردیاگیا۔ 

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دونوں رہنماؤں کو عزیز آباد تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، مقدمہ بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری پر درج ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!