کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر جاوید رحیم گرفتار

جاوید رحیم ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی میں بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکا ہے

قانون نافذکرنیوالے اداروں نےگرومندرپرواقع اسلامیہ کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر جاوید رحیم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ 

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہرقائد کے علاقے گرومند کے قریب واقع اسلامیہ کالج کے پاس کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے نتیجے میں جاوید رحیم شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی میں بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکا ہے۔ جاوید رحیم بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سینئر ڈائریکٹر فوڈ اینڈ کوالٹی کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے 

دوسری جانب ایم کیو ایم کے گرفتار ایم پی اے کامران فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کا آگاہ کیا کہ ملزم اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے تاہم صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آجائیں گی۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!