عزیر بلوچ کو جیل میں چھوٹ مل گئی۔۔۔۔ رابطے شروع

عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل میں کافی حد تک رعایت دے دی گئی ہیں


لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل میں  کافی حد تک رعایت دے دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بابا لاڈلا کی پولیس مقابلے میں  ہلاکت پر عذیر بلوچ نے سینٹرل جیل میں  اپنے ساتھیوں  کے ہمراہ جشن منایا، ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل تک عذیر کو گھر والوں  سے ملاقات شیشے کے پیچھے سے کرائی جاتی تھی جبکہ گزشتہ ملاقات اس نے آمنے سامنے بیٹھ کر کی۔ عذیر کو جیل میں  مذید رعایت دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عذیر بلوچ جب سے گرفتار کیا گیا تھا وہ شہر میں  موجود اپنے ساتھیوں  سے رابطہ نہیں  کر پایا تھا ، رابطہ کا ذرائع مبینہ طور پر صرف اس کے قانونی مشیر تھے جو صرف سیاسی شخصیت تک عذیر کا پیغام پہنچاتے تھے، سینٹرل جیل میں  رعایت ملنے کے بعد سے اس نے شہر میں  موجود اپنے ساتھیوں  فیصل پٹھان ، وصیع اﷲ لاکھو اور دیگر سے رابطے شروع کر کے گینگ وار کے کارندوں  کو منظم اور دوبارہ فعال ہونے کے لیے سگنل دے دیا ہے۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!