اللہ بابا لاڈلہ کو جنت نصیب کرے

بابا لاڈلہ کے لیے کراچی جیل میں فاتحہ خوانی

لیاری کے علاقے میں دو فروری کو مبینہ مقابلے میں  مارے جانے والے لیاری گینگ وار کے نور محمد عرف بابا لاڈلا کے ایصال ثواب کے لیے سینٹرل جیل میں  قید اس کے ساتھیوں  نے فاتحہ خوانی کی۔ 
 
جیل ذرائع نے بتایا کہ بابا لاڈلا گروپ کے متعدد کارندے سینٹرل جیل میں  قید ہیں  جنہوں  نے بابا لاڈلا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ لیاری سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے اپنی دوستی کا حق نبھانے کے لیے سینٹرل جیل میں 4 دیگ بریانی کی بھجوائیں جو فاتحہ خوانی کے بعد قیدیوں میں  تقسیم کی گئی۔ 

دوسری جانب بابا لاڈلہ کی ہلاکت پر جیل میں عزیر بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جشن منایا ہے۔ 

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!