یوم پاکستان کے حوالے سے راولپنڈی میں سیکیورٹی سخت

پولیس کے 2500 ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے

23  مارچ کو یوم  پاکستان  کی  پریڈ  کے  دوران  جڑواں  شہروں راولپنڈی اسلام آباد  میں  میٹرو کا آپریشن جمعرات صبع 6 بجے سے دن ایک بجے تک بند رہے گا۔ 

راولپنڈی اسلام آباد میں پریڈ کی پرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے 2500 ہزار  سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹیاں  سرانجام دیں گے۔۔ ااسی طرح سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بھی  ٹریفک کو رواں  دواں رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر رکھا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس سینئر افسران سمیت 400 کے قریب اہلکار خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب میٹرو بس سروس بھی جمعرات کے روز صبع 6 بجے سے لے کر دن ایک بجے تک بند رہے گی

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!