عمران خان کا ایسا ریکارڈ جو کسی پاکستانی بولر کو نصیب نہیں

عمران خان نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں کبھی نو بال نہیں کرائی

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے نامور کرکٹر عمران خان نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں کبھی کوئی نو بال نہیں کرائی۔


عمران خان کو جہاں منفرد انداز کی گیند ’’ریورس سوئنگ‘‘ ایجاد کرنے اور ورلڈ کپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہیں 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر پھیلے ہوئے اپنے پورے کیریئر میں انہوں نے ایک نو بال بھی نہیں کروائی۔


جی ہاں کرکٹ کی تاریخ میں صرف پانچ کرکٹر ایسے ہیں جنہوں نے اپنے پورے انٹرنیشنل کیریئر میں کبھی کوئی نو بال نہیں کروائی اور ان میں ایک نمایاں نام پاکستانی فاسٹ بولر عمران خان کا بھی ہے۔


باقی چار بولرز میں بھارت کے کپل دیو (131 ٹیسٹ اور 225 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)، برطانیہ کے ایان بوتھم (102 ٹیسٹ اور 116 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)، آسٹریلیا کے ڈینس للی (70 ٹیسٹ اور 63 ون ڈے انٹرنیشنل میچز) اور ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار 300 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین اسپنر لانس گبز شامل ہیں۔

تبصرے

  • اس پوسٹ پر تبصرے نہیں ہیں!